بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاوٴنٹ اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہورہا ہے : شرجیل میمن

کراچی (آن لائن) سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے دعوی کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاوٴنٹ اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہورہاہے، ان کے دور میں چند مخصوص لوگوں کے اربوں روپے کے قرضے معاف کیے گئے۔عوام کو آسانیاں فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں ، موٹر رجسٹریشن آفس سوک سینٹر پاکستان کا سب سے بڑادفتر ہے ، عوام کو آسانیاں فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکسائز کے افسران ہی ایکشن لے رہے ہیں ، یہاں کوئی سفارشی نہیں ہے، جس نے کام کرنا ہے اس نے یہاں رہنا ہے ، ہم اپنے اداروں ،ٹریفک پولیس کو گالیاں دے رہے ہوتے ہیں، ٹریفک پولیس اس دھوپ میں بھی ٹریفک کو مینج کررہا ہے، ان کے بھی گھر اور خاندان ہوتے ہیں، شرجیل میمن ہمیں اپنی فورسز کا ساتھ دینا چاہیے، جہاں غلطیاں اور کوتاہیاں ہوتی ہیں سزا ملتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بات کرتے ہوے انہوں نے کہا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کنفیوڑن کا شکار ہے

، بانی پی ٹی آئی کو ملک کیخلاف لانچ کیاگیا، پاکستان کی نامور ہستیوں نے بانی پی ٹی آئی کی لانچنگ سے پہلے سب کہہ دیا تھا، ان کے بارے میں وزیراعظم کے خدشات غلط نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 سے پہلے بانی پی ٹی آئی نے قرضے معاف کرانے اور سہولت کاروں کے بارے میں کیا کہا تھا، لوگوں کے 40،40ارب روپے بانی پی ٹی آئی نے خود معاف کیے، ایف بی آر،نیب اور اینٹی کرپشن کو ایکشن لینا چاہیے۔بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے اکاوٴنٹ سے ویڈیو لگائی، آپ کو پتہ چل گیا تھا تو ویڈیو ڈیلیٹ کردیتے، بیرسٹر گوہرنے کل فرمایا ویڈیوکا مقصد ادارے کو ٹارگٹ کرنا نہیں تھا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ یہی شخص تھا جو کہتا تھا لوگ پوری دنیا سے روزگار کیلئے یہاں آئیں گے، یہی کہہ رہا تھا کہ اداروں کے خلاف تنقید نہیں کرنی چاہیے، میں کسی پارٹی کا ٹھیکے دار نہیں،اپنی پارٹی سے متعلق بات کرتا ہوں، میری پارٹی نے تاریخ کے بدترین تشدد کا سامنا کیا ہے، تمام سزاوٴں کے بعد بھی ملک کی سالمیت کے خلاف سازش نہیں کی، شہادتیں دیں پھر بھی نعرہ لگایا پاکستان کھپے۔

Comments are closed.