پی آئی اے نے ادارے میں لازمی سروس ایکٹ نافذ کر دیا

لاہور (آن لائن) قومی ایئر لائنز پی آئی اے نے ادارے میں لازمی سروس ایکٹ نافذ کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ایکٹ آئندہ 6ماہ کے لیے نافذ کیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی کی صورت میں کسی بھی ملازم کو ایک سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی شقوں میں کسی بی ملازم کی جانب سے کی جانے والی غیر ضروری چھٹی، ایکٹ کے خلاف ملازمین کو اکسانا، ڈیوٹی کرنے سے انکار، کسی جائز حکم کی حکم عدولی، ادارے کے خلاف منفی سرگرمیاں سمیت دیگر شقیں شامل ہیں۔ لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ پی آئی اے کے فضائی آپریشن کو بلا تعطل جاری رکھنے اور عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے

Comments are closed.