فیض آباددھرنا کیس سے متعلق نئی کابینہ کمیٹی بنا دی گئی

اسلام آباد(آن لائن )دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عدم اعتماد کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے فیض آباددھرنا کیس سے متعلق نئی کابینہ کمیٹی بنا دی گئی جو دو ہفتوں میں سفارشات دے گی جو فیض آباد دھرنے کی تحقیقات کیلئے نیا کمیشن بنانا چاہیے یا نہیں؟ کابینہ ڈویژن ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی دو ہفتے میں اپنی سفارشات دے گی، کمیٹی اگرنیا کمیشن بنانے کی سفارش کرتی ہے تو اسکے ٹی او آرز کا تعین بھی کریگی، کابینہ کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کرینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ،وزیر برائے اسٹیبلشمنٹ،اٹارنی جنرل اور سیکرٹری قانون کمیٹی کے ممبران ہونگے۔

Comments are closed.