مارگلہ پہاڑیوں پر ایک بارپھر آگ بھڑک اٹھی،سی ڈی اے انتظامیہ بے خبر نکلی

اسلام آباد(آن لائن)مارگلہ پہاڑیوں پر ایک بارپھر آگ بھڑک اٹھی،سی ڈی اے انتظامیہ بے خبر نکلی ،رواں ہفتے ٹریل تھری ، ٹریل فائیو اور ای الیون سیکٹر میں مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق دوبارہ آگ فیصل مسجد سے ملحقہ مارگلہ پہاڑیوں میں لگی جس سے سی ڈی انتظامیہ بھی بے خبر نکلی ۔مسلسل آگ لگنے کے واقعات کے باوجود سی ڈی اے افسران خواب خرگوش سے بیدارنہ ہوسکے ۔وزیراعظم کی جانب سے مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے کا نوٹس بھی لیا گیا تھا دوبارہ آگ بجھانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں تاحال نہیں پہنچ سکی ہیں۔

Comments are closed.