موجودہ انتخابات مسترد، جے یوآئی کا فوری نئے انتخابات کا مطالبہ
اسلام آباد( آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے موجودہ انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ کہ موجودہ حکومت جعلی مینڈیٹ سے وجود میں آئی ہے کسی صورت اس کا حصہ نہیں بنیں گے ۔جے یو آئی انٹراپارٹی انتخابات کے حوالے سے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق پانچ سال کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانا ضروری ہے اور انہی رولز کو مد نظر رکھتے ہوئے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات سے قبل ملک بھر میں رکنیت سازی کا عمل شروع کیا جارہا ہے ۔
رکنیت سازی کے بعد تنظیم سازی کا مرحلہ شروع ہو گااس کے بعد جے یو آئی کے امیر، سیکرٹری جنرل اور دیگر عہدیداران کا انتخاب کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ایک اسلامی، سیاسی اور جمہوری پارٹی ہے اورجے یو آئی وہ واحد جماعت ہے جس نے انتخابات کے فوری بعد اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور آٹھ فروری کے انتخابات کو مسترد کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ نہیں ہے موجودہ حکومت کا مستعفی ہونا ضروری ہے جے یوآئی کا مطالبہ ہے کہ ملک میں ازسر نوانتخابات کرائے جائیں انہوں نے کہا کہ جے یوآئی کی تحریک جاری ہے اور ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ مشترکہ تحریک چلائیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر مولانا فضل الرحمان کے پاس آئے پارٹی کے پی ٹی آئی سے کئی سال سے اختلافات ہیں وہ ہمارے گھر آئے ہم نے خوش آمدید کہا ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے وفود بھی مولانافضل الرحمن کے پاس آئے اور پھر آنا چاہتے ہیں ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں تاہم یہ اٹل فیصلہ ہے کہ جے یو آئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی نا ہی حکومت کو سپورٹ کرے گی… اعجاز خان
Comments are closed.