پاکستان اور اٹلی کا انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق

روم(آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اطالوی ہم منصب سے ملاقات وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اوورسیزپاکستانیز چودھری سالک حسین کی اٹلی کی وزارت داخلہ آمد ،اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید اطالوی وزیر داخہ کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اطالوی وزارت داخلہ کے اعلی حکام نے وفاقی وزراء کا پرتپاک خیر مقدم کیاوفاقی وزراء محسن نقوی اور چودھری سالک حسین کی اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات کی ،غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ روکنے کے لئے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انسداد منشیات اور بارڈر سیکورٹی کے حوالے سے تعاون پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی غیر قانونی تارکین وطن اور انسانی سمگلنگ کیخلاف مربوط اور موثر لائحہ عمل پر اتفاق ہوا انسداد منشیات اور بارڈر سیکورٹی کے لئے مشترکہ اقدامات اٹھائے جائیں گے

ملاقات میں مشترکہ طور پر قریبی کوآرڈینیشن کے تحت کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا انسداد منشیات اور انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے اٹلی کا پاکستانی بارڈرز کو محفوظ بنانے کیلئے معاونت پر غورکیا گیااطالوی ٹیم اس ضمن میں جلد پاکستان کا دورہ کرے گی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اٹلی میں قید 146 پاکستانیوں کے حوالے سے بھی بات کی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 42 پاکستانی قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیاوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اطالوی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی محسن نقوی نے کہا کہ مضبوط باہمی اشتراک کار انسانی سمگلنگ روکنے انسداد منشیات اور بارڈر سیکورٹی کے لئے مددگار ثابت ہو گا۔غیر قانونی طور پر اٹلی جانے والے پاکستانیوں کا داخلہ روکنے اور انسداد منشیات کے لئے ہر سطح پر اقدامات کئے گئے ہیں۔انسانی سمگلنگ اور ڈرگ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔ چودھری سالک حسین نے کہا کہ اٹلی پاکستان سے ہنر مند افرادی قوت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اٹلی پاکستان کے ساتھ ہنرمند افرادی قوت کے زیر التوا معاہدہ کو جلد حتمی شکل دے تاکہ غیر قانونی امیگرنٹس کی حوصلہ شکنی ہو۔ اطالوی وزیر داخلہ نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور انسداد منشیات کے لیے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے اقدامات کو سراہا جبکہ اطالوی وزیر داخلہ نے کہا انسداد منشیات۔ بارڈر سیکورٹی اور انسانی سمگلنگ۔ روکنے کے لئے تعاون کریں گے۔اس موقع پر اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید۔ اطالوی وزارت داخلہ کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Comments are closed.