وفاق نے صوبے پر کٹوتی کا فیصلہ واپس نہ لیا تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا، علی امین گنڈا
پشاور (آن لائن) خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے ایک با پھر دھمکی دیتے ہوے کہا ہے کہ وفاق نے صوبے کے منصوبوں پر کٹوتی کا فیصلہ واپس نہ لیا تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ وفاق کو صوبے کے حق پر ڈاکہ نہیں مارنے گے دیں اگر کٹوتی کی تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمارا حق نہیں دو گے ، واجبات کی ادائیگی نہیں کرو گے تو یہ مت سمجھنا کہ ہم خاموش بیٹھیں گے ۔ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ کے پی کے والا اپنا حق لینا نہیں جانتے لیکن یہ ان کی بہت بڑی غلط فہمی ہے ۔ یہ لوگ بجٹ نہیں پیش کر رہے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں کہ سیاسی شہید بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل حکومت ملک کو تباہی کی نہج پر لے آئی ہے ۔ ہمارا لیڈر صرف عمران خان ہے ۔ اس کے خلاف جعلی کیسز زیادہ دیر تک نہیں چل سکتے جلد وہ جیل سے با ہر آکر ملک و قوم کی قیادت سنبھالے گا ۔ گورنر کے پی کے کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہ یہ شخص چاہتا ہے میں اس کے اشاروں پر چلوں لعنتی انسان تیری حیثیت ہی کیا ہے ‘ میں کسی کے حکم کا پابند نہیں ہو ں ۔
Comments are closed.