پی ٹی آئی رہنما اظہر مشوانی کے گھر پر چھاپہ، دو بھائی گرفتار

لاہور(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کے گھر پر چھاپہ مار کردونوں بھائیوں کو گرفتار کرلیاگیا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ رات پونے تین بجے اظہر مشوانی کے گھر پر ریڈ کیا گیا اور ان کے پروفیسر بھائی کو سی ٹی ڈی اور سادہ لباس میں ملبوس افراد نے گرفتار کرلیا ہے۔اظہر مشوانی نے سوشل میڈیا کی سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ انکے دونوں بڑے بھائیوں پروفیسر مظہر اور پروفیسر ظہور مشوانی کو رات ڈھائی بجے ہمارے گھر ٹاون شپ لاہور سے درجنوں سی ٹی ڈی یونیفارم اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد اٹھا کر لے گئے ہیں میرے کسی فیملی ممبر کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور تمام افراد درس و تدریس کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس (ٹوئیٹر)پر آفیشل پیج سے متنازعہ ٹوئیٹ شیئر کرنے کے معاملے پرپی ٹی آئی رہنماء بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کو دئیے گئے بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا تھاکہ جبران الیاس اور اظہر مشوانی بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا اکاونٹ چلاتے ہیں۔

Comments are closed.