محسن نقوی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نیویارک کے ہوٹل میں قیام کا سخت نوٹس
لاہور( آن لائن)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نیویارک کے ہوٹل میں قیام کا سخت نوٹس لے لیا۔محسن نقوی کی مداخلت پرنیویارک میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوٹل کی تبدیلی کی یقین دہانی کرادی گئی،محسن نقوی نے ایونٹ کے منتظمین کو پاکستان ٹیم کا ہوٹل تبدیل کرنے پر قائل کرلیا۔ذرائع کے مطابق پہلے جس ہوٹل میں ٹیم نیقیام کرنا تھا وہ اسٹیڈیم سے 90 منٹ کی ڈرائیو پرتھا تبدیل شدہ ہوٹل اسٹیڈیم سے پانچ منٹ کی ڈرائیو پر ہے۔محسن نقوی نیآئی سی سی کو بتادیاکہ وہ اپنی ٹیم کوٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کسی بھی میچ کیلییطویل فاصلہ طے کرنیکی اجازت نہیں دیں گیجن میں نیویارک میں 9 اور 11 جون کے میچز بھی شامل ہیں۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نیآئی سی سی پر واضح کردیا کہ اگر پاکستانی ٹیم کا ہوٹل تبدیل نہ کیا گیا تو وہ پی سی بی کے خرچے پر ٹیم کو بہتر اور آسان جگہ پرمنتقل کردیں گے۔پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی کو بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم ان کی ذمہ داری ہے اور وہ کھلاڑیوں کے آرام کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔انڈین کرکٹ ٹیم کو نیویارک میں گرانڈ سیصرف 10 منٹ کی دوری پر ٹھہرایا گیا ہے جبکہ دیگر ٹیموں کے ہوٹل ایک گھنٹے سے زیادہ کی دوری پر ہیں،جنوبی افریقہ اور سری لنکا پہلیہی نیویارک میں قیام کے دوران فراہم کی جانے والی سہولیات پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم آج امریکا کیخلاف میچ کیفورا بعد نیویارک روانہ ہوگی۔پاکستان ٹیم 9 جون کو انڈیا اور 11 جون کو کینیڈا سے میچ کھیلے گی،اس کا پہلے راونڈ کا آخری میچ 16 جون کو آئرلینڈ کے خلاف ہوگا۔
Comments are closed.