سوات میں پی ٹی آئی کا تاریخی جلسہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت ہورہا ہے ، اسد قیصر
اسلام آباد( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہے کہ سوات میں پی ٹی آئی کا ایک تاریخی جلسہ ہوگا ، جلسہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت ہورہا ہے ،جلسے کامقصد ہے کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی ہو۔ اپنے ویڈیو پیغام میں اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا سوات میں تاریخی جلسہ کرنے کا مقصد آئین کے تحفظ کرنا ہے تاکہ اس ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی قائم ہو ۔اسد قیصر نے کہا کہ جلسہ کا مقصد ہے کہ ملک میں عدلیہ آزاد ہو اور ایک مضبوط پارلیمنٹ موجود ہو جو بغیر کسی مداخلت اور دباؤ کے کام کرسکے یہ جلسہ بانی چیئرمین تحریک انصاف کو جیل سے نکلنے کیلئے کیا جارہا ہے ان کے ساتھ جو ظلم جیل میں ہورہا ہے اس کے لئے آواز بلند کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ گھروں سے باہر نکل کر بتانا ہوگا کہ آپ کو کیسا پاکستان چاہیے ملک میں جو آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں کل کے جلسے میں اس حوالے سے آواز آٹھانا ہوگا ملک جو اس وقت بنانا ریپبلک بنا ہوا ہے اس حوالے سے اواز بلند کرنا ہوگا۔
Comments are closed.