پاکستان کے نئے اقدامات کو سپورٹ کیا جا سکتا ہے،آئی ایم ایف
واشنگٹن( آن لائن) عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کی ترجمان جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ ہوم گرون پروگرام پر پاکستان کے نئے اقدامات کو سپورٹ کیا جا سکتا ہے،پاکستان کے ساتھ ورچوئلی مذاکرات اب بھی جاری ہیں،عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کیلئے خاطر خواہ پیشرفت کا عندیہ دے دیا۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے آئی ایم ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں آئی ایم ایف اسٹاف 13 مئی سے 23 مئی تک پاکستان میں تھا۔جولی کوزیک کا کہنا تھا ہوم گرون پروگرام پر پاکستان کے نئے اقدامات کو سپورٹ کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) جائزہ مشن کے درمیان نئے قرض پروگرام کیلئے مذاکرات میں اسٹاف سطح کے معاہدے پر اتفاق نہیں ہوسکا تھا البتہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ 10 روزہ مذاکرات میں اسٹاف لیول معاہدے کیلئے پیشرفت ہوئی تھی۔پالیسی پر پاکستانی حکام سے ورچوئل بات چیت جاری رہے گی اور ورچوئل بات چیت میں پاکستان کیلئے نئے پروگرام کو حتمی شکل دینے پر بات ہوگی۔پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیاتھا کہ پاکستان کی درخواست پر آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، دورے میں نئے پروگرام سے متعلق پاکستان کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کیلئے مناسب پیشرفت ہوئی تھی جس میں جامع اقتصادی پالیسی اور ریفارمز پروگرام پر بات چیت ہوئی تھی۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مطابق ریفارمز پروگرام کا مقصد پاکستان میں مستحکم گروتھ کا ہدف حاصل کرنا ہے۔ ریفامز کے ذریعے پاکستان کی ٹیکس آمدن اور وسائل کو بڑھانا ہے، انسانی وسائل کی ترقی، سماجی تحفظ، ماحول اور موسمی تبدیلیوں سے اثرات سے نمٹنا ہے۔ اس کے علاوہ توانائی کے شعبے کو قابل بھروسہ بنانا، توانائی کی بھاری لاگت کو کم بھی کرنا تھا۔
Comments are closed.