وزیر اعظم کا چین کے تاریخی ورثے ٹیرا کوٹا وارئیر میوزیم کا دورہ
بیجنگ (آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے تاریخی ورثے ٹیرا کوٹا وارئیر میوزیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چین کے اعلی حکام کے علاوہ پاکستانی کابینہ کے اراکین بھی شہباز شریف کے ہمراہ تھے ۔ دورے کے موقع پر چین کے اعلی حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی، انہوں نے مختلف یاد گاروں کا بھی جائزہ لیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے تاریخی ورثے کی خوبصورتی اور چینی ہنر کو سراہا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں چینی صدر شی جن پنگ کا میوزیم کے دورے کی دعوت پر شکر گزار ہوں، ہم پاکستان میں بھی ایسے تاریخی جگہوں کی بحالی کے بعد انہیں سیاحتی مقام میں تبدیل کر دیں گے۔
Comments are closed.