اسلام آباد(آن لائن)بجلی کا شارٹ فال 5ہزار155میگاواٹ تک پہنچ گیا،ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 19 ہزار 845 میگاواٹ ہے،پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق پن بجلی ذرائع سے 7ہزار100 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 680 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار980 میگاواٹ ہے،ونڈ پاور پلانٹس سے800 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،سولر پاور پلانٹس سے172بگاس سے 124اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 2 ہزار 989 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے،لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
Comments are closed.