بھارت کے خلاف بڑا میچ، پاکستان کی قومی ٹیم میں 2تبدیلیوں کا امکان

نیویارک (آن لائن)ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں بھارت کے خلاف اہم میچ کے لیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے، آؤٹ آف فارم اعظم خان اور عثمان خان کی جگہ عماد وسیم اور صائم ایوب کی ٹیم میں شمولیت متوقع ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کا 19واں میچ آج گروپ اے کی ٹیموں پاکستان اور بھارت کے درمیان نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو میزبان امریکا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستان نے امریکا کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا، میزبان ٹیم کو آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے جب نتیش کمار نے حارث رؤف کو چوکا لگاکر میچ برابر کردیا۔سپر اوور میں محمد عامر کی 3 وائٹ بالز اور ایکسٹرا رنز کی بدولت امریکا نے پاکستان کو 19 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر صرف 13 رنز بناسکی

Comments are closed.