سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کردیا

کراچی (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے سابق ترجمان نے پارٹی چھوڑنیکا اعلان کرتے ہوئے سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے سے کرنے کا عندیہ دیا۔محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے کافی عرصہ سے تحفظات تھے

، سیاسی مستقبل کافیصلہ دوستوں کے مشورے سے کروں گا۔خیال رہے کہ محمد زبیر فروری 2017 کو سندھ کے 32 ویں گورنر بنے تھے، انہوں نے یہ منصب جسٹس (ر) سعیدالزمان صدیقی کی وفاقت کے بعد سنبھالا تھا۔تاہم انہوں نے جولائی 2018 میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔گورنر سندھ بننے سے پہلے محمد زبیر چیئرمین نجکاری کمیشن تھے اور اس سے قبل جولائی تا دسمبر 2013 ان کے پاس بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین کا عہدہ تھا اور وہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے بھائی بھی ہیں۔

Comments are closed.