لاہور(آن لائن)سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 100 دِن میں ہر شعبہ ترقی کی طرف گامزن اور مہنگائی زوال پزیر ہورہی‘عوام کی روٹی صرف سو دنوں 14 سے 12 روپے پہ آ گئی ہے الحمدللہ ‘مسلم لیگ ن نے وفاق میں اور پنجاب میں 100 دِن میں ایک دفعہ پھر عوام کو نئی امید اور ملک درست سمت دی ہے‘عوام کو سوچنا چاہئے کہ جب جب ملک ترقی کرتا ہے مہنگائی میں کمی آتی ہے عمران خان کو کیوں تکلیف شروع ہو جاتی ہے ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی حکومت کے سو دن مکمل ہونے پرجاری بیان میں انہوں نے ”سو دن ایک دفعہ پھر عمران کی سازش اور شہباز شریف اور مریم نواز کی تاریخی خدمت“ کا موازنہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس جس طرح وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کارکردگی کا شور زیادہ ہو رہا ہے عمران کے جھوٹ اور سازش کا شور بڑھتا جا رہا ہے ‘عوام کو سوچنا چاہئے کہ جب جب ملک ترقی کرتا ہے مہنگائی میں کمی آتی ہے عمران خان کو کیوں تکلیف شروع ہو جاتی ہے ‘عوام کو سوچنا چاہئے جب جب مہنگائی میں کمی آتی ہے عمران خان کو کیوں تکلف شروع ہو جاتی ہے ‘عوام کو سوچنا چاہئے جب جب معیشت مستحکم ہوتی ہے عمران خان کیوں عدم استحکام کی سازشیں شروع کر دیتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کرنے والے، تباہی لانے والے، نوجوان کو بیروزگار کرنیوالے ملک کے خلاف سازش کرنے والے پھر متحرک ہو جاتے ہیں۔مسلم لیگ ن نے وفاق میں اور پنجاب میں 100 دِن میں ایک دفعہ پھر عوام کو نئی امید اور ملک درست سمت دی ہے۔100 دِن میں ہر شعبہ ترقی کی طرف گامزن اور مہنگائی زوال پزیر ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 100 دن میں درست فیصلوں نے عوام کو مہنگائی کم کر کے بہت بڑا تاریخی ریلیف دیا ہے ‘عوام کی روٹی صرف سو دنوں 14 سے 12 روپے پہ آ گئی ہے الحمدللہ ‘100 دن میں نواجوان کے ہاتھ میں پٹرول بم نئی پھر سے لیپ ٹاپ دئیے ہیں ‘100 دِن میں پاکستان ایشیائکا وہ واحد ملک بن چکا ہے جس میں مہنگائی سب سے تیزی سے کم ہورہی ہے ۔سینئر وزیر نے کہا کہ سو دِن میں مہنگائی میں 17 فیصد کمی آچکی ہے، الحمدللہ ‘آٹا، روٹی، گھی کی قیمت میں واضح کمی آچکی ہے ‘دوائی مفت اور علاج کی فراہمی گھر کی دہلیز تک پہنچنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، الحمدللہ ۔زراعت اور کسان کی ترقی کے لئے 10 ارب کا کسان کارڈ کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو جدید مشینری کی رعایتی قیمت پر فراہمی شروع کی جاچکی ہے ۔ 100 دِن میں صنعت، کاروبار، آئی ٹی، انفراسٹرکچر اور گورننس ہر شعبے کی سمت درست کی، ایک نیا اعتماد اور ساکھ دی ۔نواز شریف آئی ٹی سٹی کی بنیاد 100 دن میں رکھ دی گئی ہے ۔تاریخ میں پہلی دفعہ رمضان پیکج مستحقین کے لئے اُن کی دہلیز پر پہنچایا گیا ۔پاکستان اور پنجاب کی پہلی سوشو اکنامک رجسٹری قائم کرنے کا کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور پنجاب کا پہلا سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا پروگرام شروع کر دیا گیا ‘خواتین کا پہلا ورچوئیل پولیس سٹیشن قائم کر دیا گیا ہے ‘خواتین کے لیے پورے پنجاب میں ڈے کیئر سنٹر کا فنڈ قائم کیا گیا ہے ‘پنجاب کا پہلا ای ماس ٹرانذٹ بس اور نواجوانوں کے لئے ای بائیکس کا نظام شروع کر دیا گیا ہے ۔100دِن میں تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری، پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی، سموگ اور فصلوں کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والے مسائل پر تاریخی اقدامات ہوئے۔
Comments are closed.