لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، کیپٹن سمیت 7سپوت شہید
راولپنڈی (آن لائن)لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ایک آئی ای ڈی حملے میں میں ایک کیپٹن سمیت 7سپوت شہید لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ایک آئی ای ڈی حملے میں میں ایک کیپٹن سمیت 7سپوت شہید ہوگئے۔دیگرشہداء میں صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین، سپاہی راشد محمود شامل ہیں۔کیپٹن سرفراز کی 10روز بعد شادی ہونے والی تھی۔آئی ایس پی آرکے مطابق حملے کے ذمہ دار دہشت گردوں کے خلاف علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں سیکیورٹی فورسز کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کی طرف سے جاری بیان کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا۔دھماکے میں کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت مادر وطن کے سات سپوت شہید ہوگئے۔ شہداء میں صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین، سپاہی راشد محمود شامل ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق حملے کے ذمہ دار دہشت گردوں کے خلاف علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں سیکیورٹی فورسز کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس شہید کا تعلق ضلع قصور سے ہے ‘کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نے 2020 میں پاکستان آرمی کی ناردرن لائٹ انفنٹری میں کمیشن حاصل کیا ‘ شہید نے عنقریب 19 جون 2024 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا تھا ۔کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔اسی طرح صوبیدار میجر محمد نذیر شہید کا تعلق ضلع سکردو سے ہے ۔صوبیدار میجر محمد نذیر شہید نے 31 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔صوبیدار میجر محمد نذیر شہید نے سوگواران میں اہلیہ 2 بیٹے اور 5 بیٹیاں چھوڑے۔لانس نائیک حسین علی خان شہید کا تعلق ضلع غذر سے ہے۔لانس نائیک حسین علی خان شہید نے پاکستان آرمی میں 14 سال تک خدمات سرانجام دیں۔لانس نائیک حسین علی شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔ سپاہی منظور شہید کا تعلق ضلع گلگت سے ہے۔پاکستان آرمی میں 6 سال تک دفاع وطن کیلئے خدمات سرانجام دیں۔سپاہی منظور شہید نے سوگواران میں اہلیہ اور3 بیٹیاں چھوڑے۔لانس نائیک محمد انور شہید کا تعلق ضلع گانچھے سے ہے۔ پاکستان آرمی میں 13 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔لانس نائیک محمد انور شہید نے سوگواران میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے۔سپاہی اسد اللہ شہید کا تعلق ملتان سے ہے۔اسد اللہ شہید نے پاکستان آرمی میں 14 سال تک ملکی دفاع کے فرائض سرانجام دیے۔سپاہی اسد اللہ شہید نے سوگواران میں اہلیہ اور ایک بیٹا چھوڑے ۔سپاہی راشد محمود شہید کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ پاکستان آرمی میں 13 سال تک دفاع وطن میں خدمات سرانجام دیں۔سپاہی راشد محمود نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔
Comments are closed.