ملک کے 3بڑے ایئرپورٹس پر ای گیٹ نصب کرنے کے حوالے سے اہم پیشرفت
راولپنڈی(آن لائن)ملک کے 3بڑے ایئرپورٹس پر ای گیٹ نصب کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور غیر ملکی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے ایئرپورٹس کی انسپیکشن کی ہے جہاں ماہرین کی ٹیم نے کراچی لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کا مکمل انسپکیشن کیا۔ای گیٹ منصوبے کوسیکریٹری ایوی ایشن کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا‘مسافرکو ایئرپورٹ پر داخل ہوتے ہی ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اسکین،فیس اسکیننگ،بائیو میٹرک کے عمل سے گزرنا ہوگا‘ای گیٹ میں اسٹاپ لسٹ،ای سی ایل اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی نشاندہی ہوسکے گی،ذرائع کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن، سول ایوی ایشن نے غیر ملکی ماہرین کو ای گیٹ سے متعلق بریفنگ بھی دیسیکریٹری ایوی ایشن ای گیٹ منصوبے کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں،
ای گیٹ منصوبے کوسیکریٹری ایوی ایشن کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا۔اسلام آباد،علامہ اقبال اور جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹس پر ای گیٹ نصب کئے جائیں گے۔ای گیٹ کا سسٹم ایف آئی اے امیگریشن آپریٹ کرے گا۔ای گیٹ منصوبے سے متعلق نادرا،ایف آئی اے پاسپورٹ،ایف آئی اے امیگریشن سے تجاویز بھی حاصل کی گئی ہیں،ذرائع کے مطابق ای گیٹ کے ذریعے مسافروں کو امیگریشن میں بھی سہولت میسر ہوگی۔جدید ٹیکنالوجی سے مسافروں کو عالمی سفری سہولت میسر ہو گی۔ مسافرکو ایئرپورٹ پر داخل ہوتے ہی ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اسکین،فیس اسکیننگ،بائیو میٹرک کے عمل سے گزرنا ہوگا۔ مسافر چہرے، فنگر پرنٹ، آئیرس پہچان یا طریقہ کار کا مجموعہ استعمال کر کے بائیو میٹرک تصدیق سے گزرتے ہیں۔ شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد، جسمانی رکاوٹ جیسے گیٹ یا ٹرنسٹائل گزرنے کی اجازت دینے کے لئے کھل جاتی ہے۔مسافر ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اسکین کر کے امیگریشن کا عمل مکمل کرسکیں گے۔ای گیٹ میں اسٹاپ لسٹ،ای سی ایل اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی نشاندہی ہوسکے گی۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ای گیٹس خود بخود سیلف سروس رکاوٹیں ہیں جو مسافر کی شناخت کی تصدیق کے لئے بائیو میٹرک پاسپورٹ میں چپ میں موجود ڈیٹا کو استعمال کرتی ہیں۔
Comments are closed.