عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی میں مناسب طریقہ کار اپنائیں، یواین سیکرٹری جنرل
اسلام آباد ( آن لائن ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے زور دیا ہے کہ عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی میں مناسب طریقہ کار اپنائیں
گرفتاری کے نتیجے میں ہنگاموں کے بجائے پر امن احتجاج کیا جائے،حکام قانون کی حکمرانی کا احترام کریں۔ سابق وزریراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان یو این سیکرٹری جنرل نے کہا کہ گر فتاری کے نتیجے میں ہنگاموں کے بجائے پر امن احتجاج کیا جائے
فریقین تشدد کی کارروائیوں سے گریز کریں۔انہوں نے پر امن احتجاج کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام قانون کی حکمرانی کا احترام کریں،عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی میں مناسب طریقہ کار اپنائیں۔
Comments are closed.