تسکین ظفر ایک باصلاحیت اور تجربہ کار نیوز کاسٹر تھیں،یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے ریڈیو پاکستان کی سینئر نیوز کاسٹر تسکین ظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینٹ سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ تسکین ظفر ایک باصلاحیت اور تجربہ کار نیوز کاسٹر تھیں،پوری میڈیا انڈسٹری کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سپیکر سید ایازصادق نے کہا کہ دکھ اور غم کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تسکین ظفر کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے،
تسکین ظفر ایک باصلاحیت اور تجربہ کار نیوز کاسٹر تھیں‘ ان کا انتقال نہ صرف ریڈیو پاکستان بلکہ پوری میڈیا انڈسٹری کیلئیناقابل تلافی نقصان ہے‘ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چئیرمین سینیٹ نے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کی دعاکی کہ اللہ مرحومہ تسکین ظفر کے اہل خانہ کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سیدال خان، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے بھی سینئیر نیوز کاسٹر مرحومہ تسکین ظفرکے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے،ادھراسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تسکین ظفر کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہارکیا اور کہا کہ دکھ اور غم کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، تسکین ظفر کا انتقال ریڈیو اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ۔ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی سینئر ریڈیو نیوز کاسٹر تسکین ظفر کے انتقال پر اظہار افسوس وار مرحومہ کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔
Comments are closed.