شبلی فراز کی یقین دہانی پر سی ڈی اے نے تجاوزات کیخلاف آپریشن روک دیا‘واپس
اسلام آباد(آن لائن)سی ڈی اے حکام نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز کی یقین دہانی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن روک دیا اور واپس چلے گئے ۔ذرائع کے مطابق سی ڈی اے حکام ہیوی مشنری کے ساتھ تجاوزات کے خاتمے کے لئے سینیٹر شبلی فراز کے گھر پہنچے ،اس موقع پر اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ،قائد خزب اختلاف سینٹر شبلی فراز نے سی ڈی اے حکام سے ملاقات کی اور کسی قسم کی تجاوزات نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد سی ڈی اے حکام تجاوزات نہ ہونے کی یقین دہانی پر واپس روانہ ہوگئے ۔بعدازاں شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سی ڈی اے حکام مشینری سمیت میرے گھر آئے ،اس علاقے میں سوراور سانپ بہت ہوتے ہیں ، سور اورسانپوں کو روکنے کیلئے باڑ لگائی ہے ،میرے گھرکی دیوار اپنی جگہ پر ہے ،کرپشن کا کیس نہیں ملا تو کچھ اور انہوں نے ڈھونڈنا ہے ،سی ڈی حکام مطمئن ہوکر واپس چلے گئے ۔
Comments are closed.