الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف،ن لیگی ایم این ایز کی درخواستیں منظور

اسلام آباد( آن لائن)الیکشن کمیشن سے ن لیگی اراکین اسمبلی کو بڑا ریلیف‘ وفاقی دارالحکومت کے الیکشن ٹربیونل سے پٹیشنز منتقل کردیئے گئے. سوموار کو الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کمیشن نے پٹیشنز کو منظور کرتے ہوئے انتخابی ٹریبونلز کی تبدیلی کی منظوری دے دی ہے ۔الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ٹربیونل کی تبدیلی کامحفوظ فیصلہ سنادیا۔

کمیشن نے جمعہ کے روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اسلام آباد کے تین لیگی ایم این ایز نے ٹریبونل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی تھی۔واضح رہے کہ 4 جون کو وفاقی دارالحکومت کے تین حلقوں سے کامیاب ہونے والے ن لیگی امیدواروں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، راجہ خرم نواز اور انجم عقیل کی جانب سے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کے حوالے سے درخواستیں دائر کی گئی جیسے منظور کرتے ہوئے فریقین کو جون کے نوٹسز جاری کردیئے گئے جس کے بعد دو روز تک دلائل سننے کے بعد جمعہ 8 جون کو فیصلہ محفوظ کرلیا گیا کمیشن کی جانب محفوظ فیصلے میں ن لیگی امیدواروں کی پٹیشنز کو منظور کرتے ہوئے تمام کیسز دیگر ٹریبونلز کو منتقل کردیئے گئے…. اعجاز خان

Comments are closed.