پاک چین دوستی ہمارے خون میں شامل ہے ، دشمنوں کو یہ دوستی ہضم نہیں ہو ر ہی‘عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم چین کا تاریخی اور کامیاب دورہ مکمل کر کے آئے ہیں۔ پاک چین دوستی ہمارے خون میں شامل ہے ، دشمنوں کو یہ دوستی ہضم نہیں ہو ر ہی ۔ پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونا سفارتی سطح پر ایک بڑی کامیابی ہے ۔ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ ملک دشمن عناصر سیاسی عدم استحکام اور دہشت گردی کا فروغ چاہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا پاک چین تعلقات میں اس حد تک گرمجوشی کبھی دیکھنے کو نہیں آئی۔ جتنی وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر دیکھی گئی ہے ۔ اس دورے میں ایسے موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی جن پر کبھی بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا صدر شی جنپنگ کے ساتھ وزیراعظم کی تین گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم کے اعزاز میں چین کی طرف سے بے مثال گرمجوشی دیکھنے میں آئی۔ گوادر پورٹ کو فعال کرنے، ایم ایل ون کے منصوبوں پر بات ہوئی ۔ ایم ایل ون کی تعمیر پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے ہر میٹنگ میں کراچی سرکولر ریلوے کا تذکرہ کیا جس کی پذیرائی ہوئی۔ بزنس ٹو بزنس 32 معائدے ہوئے، شراکت داری کے معاملات بھی طے پائے ہیں۔ انہوں نے کہا بزنس کانفرنس میں 500 افراد شریک ہوئے جن میں معائدے اور ایم او یوز پر دستخط ہوئے۔ انہوں نے کہا پاکستان کا تجارتی خسارہ کم ہوا ہے، زر مبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالرز سے بڑھ چکے ہیں۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ ایک سنجیدہ حکومت نے مہنگائی میں کمی کی۔ انہوں نے کہا کہ چینی ٹیک کمپنی کی طرف سے 2 لاکھ پاکستانی طلبہ کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو گا، سٹارٹ آپس کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

انہوں نے کہا بحیثیتِ پاکستانی پاک چین دوستی ہمارے خون میں شامل ہے۔ چین اور پاکستان کے پہاڑ، سڑکیں مشترکہ ہیں۔ شراکت داری اور باہمی اتفاق کے زریعے دونوں ممالک معاملات کو آگے لے جائیں گے، انہوں نے کہا سی پیک فیز 2 کا فایدہ دونوں ممالک کی عوام کو ہو گا تاہم پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کو یہ شراکت داری قبول نہیں ۔ آج بھی ایک شہید کی قبر سے ہو کر آئے ہیں۔ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعظم نے دورہ چین میں بشام واقع کا تذکرہ بھی کیا ہے ۔ اور یہ واضع کیا ہے کہ وزیراعظم کی سیکیورٹی سے بڑھ کر چینی حکام کی سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا پاکستان اور چین کے تعلقات خراب نہیں ہو سکتے۔ سیاسی جماعتیں اور سیاست بعد میں ہے پاکستان سب سے پہلے ہے۔ انہوں نے کہا چند ہفتوں میں اس کامیاب دورے کے حوالے سے مزید پیشرفت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت سالوں کا کام مہینوں میں کر رہی ہے۔ اس وقت تمام معاشی اشاریئے مثبت ہیں۔ انہوں نے کہا امن و ترقی پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی لیکن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔پاک چین دوستی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی بھی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ پاکستان کے دشمن سیاسی عدم استحکام، دہشت گردی کا فروغ چاہتے ہیں۔ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والی قوتوں کی کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات پروان نہ چڑھیں۔ بانی پی ٹی آئی کا نام لئے بغیر انھیں نشانہ پر لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک نام نہاد لیڈر نے عالمی سطح پر پاکستان کو آئسولیشن کا شکار کیا تاہم وزیراعظم کی کوششوں سے آج دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے لئے معاہدے کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اقوام متحدہ کا رکن منتخب ہونا ایک بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ یہ کامیابی اس بات کی غماز ہے کہ دنیا کا پاکستان پر اعتماد ہے۔

Comments are closed.