پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے اور سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ جب تک ہمارے خدشات پر بات نہیں ہوگی بجٹ اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے،ہمیں بجٹ پر بریفنگ دی گئی لیکن ہمارے تحفظات کو حل نہیں کیا گیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، پی ایس ڈی پی بناتے وقت ہم سے مشاورت نہیں کی گئی۔ شازیہ مری نے کہا کہ جب تک ہمارے خدشات پر بات نہیں ہوگی بجٹ اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے، پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں صرف کورم پورا کرنے کیلئے نہیں بیٹھے گیَ شازیہ مری کاکہنا تھا کہ بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ حتمی ہے، صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم کی ملاقات میں بجٹ پر بات نہیں ہوئی تھی، ہمیں بجٹ پر بریفنگ دی گئی لیکن ہمارے تحفظات کو حل نہیں کیا گیا۔
Comments are closed.