محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،عیادت اور نیک خواہشات کااظہار
اسلام آباد( آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، محسن نقوی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرنے پہنچے جہاں سربراہ جے یو آئی (ف)نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر وزیر داخلہ نے مولانا فضل الرحمان کی عیاد ت کی،محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی صحت و سلامتی کیلئے دعا گو ہوں۔ مولانا فضل الرحمان سے 25 سالہ دیرینہ تعلق ہے، ان سے عزت و احترام کارشتہ ہے۔
Comments are closed.