شعیب شاہین سمیت 80 پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے پولیس نے شعیب شاہین سمیت پی ٹی آئی کے 80 کارکنوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔وفاقی پولیس نے مقدمے کے تحت 10 افراد کو گرفتار کرلیا، مقدمہ سی ٹی ڈی اسلام آباد بھجوایا جائے گا، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا جس میں اقدام قتل اور ڈکیتی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے اہلکار سے آنسو گن چھینی اور دھکم پیل کی، مظاہرین نے سب انسپکٹر کی وردی پھاڑ دی تھی اور ایک اہلکار سے ٹئیر شیٹ چھین لی، مظاہرین نے راستہ بلاک کر کے ٹریفک بند کردی اور شرکاء نے دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی کی۔

Comments are closed.