قبائلی علاقے میں بڑھتی بدامنی نے قوم کے اندر عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے،مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد(آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور علماء کی ٹارگٹ کلنگ نے قوم کے اندر عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے، قبائلی علاقوں میں ریاستی ادارے اپنی رٹ کھو چکے ہیں، جے یو آئی رہنما مولانا مرزا جان کی قاتلانہ حملے میں شہادت حکومت کی کارکردگی پر بدنما داغ ہے۔جمعیت علماء اسلام (ف)کے امیر مولانافضل الرحما ن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا مرزا جان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے مولانا مرزا جان وزیر کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے۔سکیورٹی ادارے سکیورٹی کے علاوہ ہر معاملے میں مداخلت کرکے ملک کو ریپبلک بنا رہے ہیں،
امن و امان کی صورتحال سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے مولانا مرزا جان کے قاتلوں کو بے نقاب کریں اور حقائق قوم کے سامنے لائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا مرزا جان کی قومی، دینی اور سیاسی خدمات کر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مولانا مرزا جان کے خاندان، شاگردوں اور جماعتی کارکنوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔دریں اثناء چند روزقبل قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا مرزا جان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔مولانا مرزا جان چند روز قبل فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے تھے اور سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج تھے جہاں وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسے۔
Comments are closed.