اسلام آباد(آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا جاگراں 2 ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا دورہ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو آزاد جموں و کشمیر ضلع نیلم میں زیر تعمیر 50 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کی تعمیر پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی وزیر اعظم کو منصوبے کی 2025 میں تکمیل بارے آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی وزیر اعظم نے منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان اور تعریف کا اظہار کیا ۔
Comments are closed.