اندھی وحشت اور ننگی بغیرتی کا اتحاد پاکستان کیلئے وبال بنتا جارہا ہے ،پاکستان تحریک انصاف

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اندھی وحشت اور ننگی بغیرتی کا اتحاد پاکستان کیلئے وبال بنتا جارہا ہے ،ملکی تباہی کے ذمہ دار مینڈیٹ چور جنگل راج کی گود میں بیٹھ کر ملک کو تباہ کر رہے ہیں ،مہذب جمہوری دنیا میں مینڈیٹ سے محروم کرداروں کو ایوانوں کے پاس تک پھٹکنے کی اجازت نہیں دی جاتی،چین کی جانب سے پاکستان سے تعلقات کی درجہ بندی پر نظرِثانی کی تشویشناک خبریں چہرے پر طمانچہ اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ اندھی وحشت اور ننگی بیغیرتی کا اتحاد پاکستان کیلئے وبال بنتا جارہا ہے ملکی تباہی کے ذمہ دار مینڈیٹ چور جنگل راج کی گود میں بیٹھ کر ملک کو تباہ کر رہے جبکہ جنگل راج کسی احمقِ اعظم کی بیہودہ خواہشات پوری کرنے کے چکر میں 24 کروڑ کی ایٹمی ریاست کے مستقبل پر تاریکیاں طاری کرنے میں مصروف ہے، ایک سے بڑھ کر ایک بداخلاق، جھوٹا، دغاباز اور فراڈیہ کابینہ میں بھرتی کر کے ان کی صداوٴں کے شور میں اپنے باطن کا خوف چھپانے کی کوششیں جاری ہیں

۔ترجمان نے کہا کہ مہذب جمہوری دنیا میں مینڈیٹ سے محروم کرداروں کو ایوانوں کے پاس تک پھٹکنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہمارے یہاں مجرموں اور بدمعاشوں کو پاکستان کے مستقبل سے سنگین کھلواڑ کرنے کی اجازت دے کر جنگل راج ان کے جرائم چھپانے کیلئے میڈیا پر پابندیاں لگواتا اور اربوں روپے کے جھوٹے اشتہارات چلواتا ہے مینڈیٹ چوروں اور سرپرستوں کے بارات کی صورت میں چین کے حالیہ سیر سپاٹوں کا نتیجہ پاکستان کیلئے ایک بڑے صدمے کی صورت میں برآمد ہوا ہے۔ترجمان کا مزیدکہنا تھا کہ چین کی جانب سے پاکستان سے تعلقات کی درجہ بندی پر نظرِثانی کی تشویشناک خبریں پچھلے دو سال سے ملک میں سجائے گئے بندوبست کے چہرے پر طمانچہ اور جنگل راج کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان ناکامیوں پر عوامی احتساب سے بچنے کیلئے جنگل راج اور اسکے سیاسی گماشتے ملک میں لاقانونیت پھیلاتے اور آئین و قانون کی دھجیاں اڑا کر شہریوں کو غلام بناتے ہیں۔فارم 47 جیسی ذلّت گلے میں لٹکا کر اقتدار کا حصہ بننے والا گھٹیا انسان خرافات بکنے کی بجائے قوم کو پاک-چین تعلقات کے حوالے سے سرد مہری کے تاثرات کے اسباب سے آگاہ کرے نارووال کے عوام کی جانب سے مسترد کئے جانے والا شریفوں کا یہ ٹٹّو جواب دے کہ داخلی استحکام اور معیشت کے بعد پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ناکامیوں کا عنوان بنانے کا ذمہ دار کون ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ لانے والوں اور لائے جانے والوں میں سے کسی ایک میں بھی رتّی بھر شرم ہوتی تو پاکستان کی فکر کرتے اور ملک کو جنگلی حیات کی چراگاہ بنانے کی بجائے مینڈیٹ کے حامل حقیقی عوامی نمائندوں کو فیصلہ سازی کا حق واپس کرتے ملک و قوم کے خلاف کئے جانے والے ایک ایک جرم کا محاسبہ کیا جائے گا اور تباہی و بربادی کا خفیہ و اعلانیہ دھندہ کرنے والوں کو عوام کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

Comments are closed.