روپے کے مقابلہ ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی(آن لائن)نئے کاروباری ہفتہ کا آغاز روپے کے مقابلہ ڈالر کی قدر میں اضافہ سے ہوا،انٹر بینک میں ڈالر297جبکہ اوپن مارکیٹ میں304روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں گزشتہ روزڈالر کی قدر1.35روپے اضافہ سے295.78روپے سے بڑھ کر297.13روپے کی سطح پر آگئی ،فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر1روپے اضافہ سے304 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ یورو کی قیمت فروخت 5روپے اضافہ سے 334روپے اور برطانوی پاوٴنڈ کی قیمت فروخت6روپے بڑھ کر 391روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی

Comments are closed.