سکھر بیراج کے 2 دروازوں کو‘ وزیرِ آبپاشی جام خان شورو نے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی
سکھر(آن لائن)سکھر بیراج کے 2 دروازوں کو نقصان پہنچنے کے معاملے پر وزیرِ آبپاشی جام خان شورو نے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی۔کمیٹی ایک ماہ میں رپورٹ وزیرِ آبپاشی جام خان شورو اور سیکریٹری آبپاشی کو پیش کرے گی۔محکمہ آبپاشی سندھ نے کمیٹی کو واقعے کے اسباب بتانے اور ذمے دار افسران کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ سکھر بیراج کا گیٹ نمبر 47 مرمتی کام کے دوران گر گیا تھا۔محکمہ ایری گیشن کے مطابق گیٹ گرنے سے بیراج کے گیٹ نمبر 47 اور 44 کے پلرز کو نقصان پہنچا تھا۔گیٹ گرنے کے بعد سکھر بیراج پر ایمرجنسی نافذ کر کے اسے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔حکام کے مطابق بیراج کے گیٹ نمبر 47 سے پانی اوور ٹاپ ہوکر ڈاوٴن اسٹریم میں جانے لگا تھا
Comments are closed.