حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہے ۔ اس حوالے سے بل گیٹس فاونڈیشن کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ سعودی عرب نے پولیو کے خاتمے کے لئے آئندہ پانچ سال میں پانچ سو ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ وزیراعظم پولیو کے خاتمے کے لئے قومی ٹاسک فورس کے اجلاس سے گفتگو کررہے تھے۔ اجلاس میں میلنڈا اینڈ گیٹس فاوٴنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس نے بھی شرکت کی ۔ وزیراعظم نے کہا پولیو کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صحت کے شعبے کے لئے بل گیٹس فاونڈیشن کی خدمات سے پاکستان مستفید ہو رہا ہے ۔ انسانیت کے لئے آپ کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ 3 سال میں پولیو کے خاتمے کے لیے مالی معاونت میں اضافہ ہوا، گزشتہ 2 سال میں انسداد پولیو کے لیے مالی معاونت کا 30 فیصد گیٹس فاوٴنڈیشن کا ہے جبکہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی ساتھ مل کر ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ملک کو پولیو سے پاک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا گذشتہ تین سال میں پولیو کے خاتمے کے لئے پانچ ملین ڈالرز خرچ کئے

پولیو کا خاتمہ نا ممکن نہیں ترجیحات کو بہتر بنانا ہو گا ۔ آئندہ تین ماہ میں مزید اقدامات کرنا ہوں گے ۔ گذشتہ تین سالوں میں پو لیو کے خاتمے کے لئے مالی معاونت میں اضافہ ہوا ہے ۔ مہم کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے کافی مسائل درپیش ہیں ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انسداد پولیو اور صحت کے دیگر شعبوں میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کا منصوبہ ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پولیو کے خاتمے کے لئے مہم میں تیزی لانا ہو گی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں، ریاض میں سربراہ اجلاس کے موقع پر آپ سے ملاقات میں مفید بات چیت ہوئی، انسانیت کے لیے آپ کی خدمات لائق تحسین ہیں اور ملک میں صحت اور سماجی شعبے میں آپ کی خدمات سے پاکستان مستفید ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 3 سال میں پولیو کے خاتمے کے لیے مالی معاونت میں اضافہ ہوا، گزشتہ 2 سال میں انسداد پولیو کے لیے مالی معاونت کا 30 فیصد گیٹس فاؤنڈیشن کا ہے جبکہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی ساتھ مل کر ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ملک کو پولیو سے پاک کرنا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انسداد پولیو اور صحت کے دیگر شعبوں میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کا منصوبہ ہماری ترجیح ہے۔

Comments are closed.