حکومت، اپوزیشن معاملات طے،7قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب
اسلام آباد(آن لائن)حکومت اور اپوزیشن کے مابین معاملات طے پاگئے،قومی اسمبلی کی 6اہم قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب کر لیا گیا،پیپلز پارٹی کو5جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کو ایک کمیٹی کی چیئرمین شپ مل گئی۔ قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے مابین قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے معاملات طے پاجانے کے بعد بدھ کو قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے انتخاب کے حوالے سے چھ کمییٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر قائمہ کمیٹی کے چیئرمین منتخب کر لئے گئے،قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی چیئرمین منتخب کر لئے گئے قائمہ کمیٹی برائے میری ٹائم افیئرز کے اجلاس میں عبدالقادر پٹیل کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا ان کا نام رکن کمیٹی خرم منور منج نے تجویز کیا جبکہ عون چوہدری اور آغا رفع اللہ نے تائید کی۔ قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے اجلاس میں ڈاکٹر مہیش کمار مالانی کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا چیئرپرسن کے لیے ان کا نام ڈاکٹر محمد شہباز بابر نے تجویز کیا اور اعجاز حسین جاکھرانی نے نام کی تائید کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں خاتون رکن اسمبلی حنا ربانی کھر کو چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا حنا ربانی کھر کا چیئرپرسن کے لیے نام عائشہ نذیر نے تجویز کیا اور شائستہ پرویز ملک نے نام کی تائید کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس میں خالد حسین مگسی کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا خالد حسین مگسی کا چیئرپرسن کیلئے نام رائے حسن نواز خان نے تجویز کیا۔ شام کو ہونے والے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں (ن) لیگ کے رانا ارادت حسین کو متفقہ طور پر قائمہ کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیاگیا
Comments are closed.