خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں: فیصل واوڈا کا توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں شوکاز کا نیا جواب جمع
اسلام آباد(آن لائن) توہین عدالت کیس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔اس سے قبل عدالت نے انھیں دوبارہ جواب کے لیے مہلت دی تھی۔سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں شوکاز کا نیا جواب جمع کروا دیا، اپنے جواب میں فیصل واوڈا سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔ فیصل واوڈا نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کی جائے، میری پریس کانفرنس سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوا تو معافی مانگتا ہوں، میری پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین نہیں تھا۔
Comments are closed.