2 ٹیسٹ میچ کھیلنے بنگلہ دیش ٹیم اگست میں پاکستان آئیگی

لاہور(آن لائن)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی ،دورے میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے جائے گی ،ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہوں گے ، ٹیسٹ میچز کراچی اور راولپنڈی میں کرانے کی تجویز زیر غور ہے،دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز کے درمیان دورے کے شیڈول پر بات چیت جاری ہے،بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے 20 اگست تک پاکستان پہنچنے کی تجویز ہے، پہلا ٹیسٹ میچ 25 اگست جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھیلنے کی تجویزسامنے آئی ہے ۔

Comments are closed.