جو بجٹ پاس کروایا گیا یہ عوام پر قاتلانہ حملہ ہے، عمرایوب
لاہور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ کل جو بجٹ پاس کروایا گیا یہ عوام پر قاتلانہ حملہ ہے، اب مہنگائی کا طوفان آئے گا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدت کیس کا فیصلہ چیلنج کر رہے ہیں۔یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ مصروفیات کے باعث جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے تسلیم کیا کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدت کیس کا فیصلہ چیلنج کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا نے سائفر کے ذریعے پاکستان میں مداخلت کی۔عمر ایوب نے کہا کہ کل جو بجٹ پاس کروایا گیا یہ عوام پر قاتلانہ حملہ ہے، اب مہنگائی کا طوفان آئے گا، پارلیمنٹ میں بجٹ پر تقریر کی، میری بات کی کسی ممبر پارلیمنٹ نے تردید نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ محسن نقوی حکومت نے ساڑھے 4 سو ارب گندم درآمد کی اور اس پر بہت کمیشن بنایا گیا، کاشت کاروں نے اپنی فصل کوڑیوں کے داموں بیچی، جب کہ اب برآمد کرنے کا عندیہ دیا جارہا ہے اور دوبارہ سے اس پر پیسہ بنایا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے الیکشن رپورٹ پر قراداد پیش کی، ساری دنیا انتخابات پر اعتراض کر رہی ہے، پی ٹی آئی کو اس کا مینڈیٹ واپس ملنا چاہیے۔پارٹی پوزیشن سے مستعفی ہونے پر انہوں نے کہا کہ بطور سیکریٹری جنرل انصاف نہیں کر سکا اس لیے استعفیٰ دیا۔
Comments are closed.