جب چاچے تائے لوٹے بن جائیں توماموں کو کردار اداکرنا پڑتا ہے،شعیب شاہین

اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی رہنماء اور قانون دان شعیب شاہین نے کہا ہے کہ جب چاچے تائے لوٹے بن جائیں توماموں کو کردار اداکرنا پڑتا ہے،فوادچوہدری کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں،گھروالوں کے ساتھ وقت گزاریں۔ سپریم کورٹ سے باہرمیڈیاسے گفتگومیں فواد چوہدری کی نجی ٹی وی چینل پرکی گئی گفتگوپرردعمل میں شعیب شاہین نے کہا کہ جب چاچے لوٹے بن جائیں اور پارٹی سے بے و فائی کرکے دوسری جماعت میں شامل ہوجائیں توپھرماموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہی پڑتاہے،فوادچوہدری کاپی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔وہ گھرمیں بیٹھیں گھروالوں کے ساتھ وقت گزاریں۔کیاہے۔انھوں نے کہاکہ فوادچوہدری کوزیادہ شوق ہے تووہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا انتظار کریں اور جب وہ باہرآئیں گے تووہ رکنیت کے لیے اپلائی کریں اگربانی پی ٹی آئی انھیں اجازت دیتے ہیں توآجائیں مگر ایسا ہوگا نہیں، فواد چوہدری نے کہاتھاکہ نئے مامے پارٹی میں آگئے ہیں اس سوال پرجواب میں شعیب شاہین نے کہاکہ جب تایا، چاچے لوٹے بن جائیں اور پارٹی سے بے وفائی کریں توبھرچاچوں کوکرداراداکرناہی پڑتاہے انھوں نے کہاکہ نئے لوگوں نے محنت کی ہے پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں۔جب چاچے تائے لوٹے بن جائیں توماموں کو کردار اداکرنا پڑتا ہے،شعیب شاہین

Comments are closed.