جسٹس بابر ستار توہین عدالت کیس میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار توہین عدالت کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ،رجسٹرار ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کے ذریعے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے چیف لیگل آفیسر کو اہم خط لکھ دیاجس میں پاکستانی تحقیقاتی اداروں کو متعلقہ معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔عدالت جاننا چاہتی ہے کہ جسٹس بابر ستار اور ان کی فیملی کا ذاتی ڈیٹا کس نے لیک کیا؟ جس کیلئے ہائی کورٹ نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ایکس چیف لیگل آفیسر کو اسلام آباد ہائی کورٹ لارجر بنچ کی ہدایت پر خط لکھا گیا ۔ہائیکورٹ رجسٹرار نے وزارت خارجہ اور امریکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے خط لکھا

۔عدالتی ذرائع کے مطابق خط میں ایکس سے پاکستانی تحقیقاتی اداروں کو متعلقہ معلومات فراہم کی درخواست کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ایکس اگر اپنا نمائندہ ہائی کورٹ کے سامنے بھیجنا چاہے تو بھیج سکتا ہے، ایکس اگر نمائندہ بھیجتا ہے تو قابل تعریف عمل ہو گا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ جج جسٹس بابر ستار اور انکی فیملی کا ذاتی ڈیٹا ایکس پر لیک ہوا، خط، ایکس ڈیٹا لیک کرنے والے کے اکاؤنٹ کی شناخت میں معاونت کریں، خط میں کہا گیا ہے کہ اگر منظم مہم تھی تو اس کے لنکس کے حوالے سے بھی ایکس معاونت کرے، ایکس کی جانب سے یوکے اور بھارتی حکومتوں کو اس سے قبل معاونت دینے کا حوالہ بھی خط کا حصہ ہے۔عدالتی ذرائع کے کہنا ہے کہ وزارت خارجہ اور پاکستانی ہائی کمیشن امریکہ خط کی سروس کرا کے رپورٹ جمع کرائیں،پاکستان کے تحقیقاتی اداروں کی جانب سے نشاندہی کئے گئے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی خط کے ساتھ منسلک ہیں۔

Comments are closed.