وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر خراج تحسین
اسلام آباد (آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی تیراہ، ضلع خیبر اور لکی مروت میں دھشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کے افسران و جوانوں کی کارکردگی کو خراج تھسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 دھشتگردوں، بشمول خطرناک و انتہائی مطلوب دہشتگردوں، کو جہنم واصل کیا جس پر پوری قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے۔ پاکستان کے محافظوں کا ملک میں امن کے قیام کیلئے غیر متزلزل عزم لائقِ تحسین ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم ملک کو دھشتگردی کی عفریت سے پاک کرنے کیلئے افواجِ پاکستان کے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے۔
Comments are closed.