پاکستان اور امریکہ کے درمیان نیشنل کاوٴنٹر ٹیررزم سینٹر پبی میں مشترکہ مشقیں جاری

راولپنڈی (آن لائن) پاکستان اور امریکہ کے درمیان نیشنل کاوٴنٹر ٹیررزم سینٹر پبی میں مشترکہ مشقیں جاری ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ہونے والی مشقوں میں ایک دوسرے کی مہارت سے استفادہ کیا جا رہا ہے‘ پاک امریکہ انفنٹری رائفل کمپنی ایکسچینج ایکسرسائز کا مقصد انسداد دہشت گردی کیلئے سب یونٹ لیول پر ایک دوسرے کی مہارت سے استفادہ کرنا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 29 جون سے شروع ہونے والی مشقیں دو ہفتے پر محیط ہیں‘ مشقوں میں پاکستان اور امریکہ کی انفنٹری کمپنیز حصہ لے رہی ہیں۔

Comments are closed.