پاکستان کا بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرنے پر بھارت سے شدید احتجاج
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان نے بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرنے پر بھارت سے شدید احتجاج کیا اور بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے مراسلہ تھمایا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، ایک شہادت کے معاملہ پر بھارتی ناظم الامور کی وزارت خارجہ طلبی ہوئی ۔پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج، ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے اولی، ضلع کوٹلی کے 60 سالہ شہری غیاث شہید ہو گئے تھے،بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کا واقعہ 21 اگست لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں پیش آیا،پاکستان نے وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ بھارتی فورسز انتہائی احتیاط برتیں، شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے محتاط رہیں، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی اقدار، انسانی حقوق اور انسانی قوانین کے منافی ہے،ہندوستان واقعے کی تحقیقات کرے اور فائر بندی انتظام کا احترام یقینی بنائے
Comments are closed.