9مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات ، شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے طلب

لاہور(آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان جلاو گھیراو کے مقدمے میں رہنما پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے طلب کرلیا،ایڈمن جج خالد ارشد نے تفتیشی افسر کی استدعا پر شاہ محمود قریشی کو طلب کیا، عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو 8 جولائی کو طلب کیا ہے۔شریک ملزمان کا آٹھ جولائی کو معزز جج کوٹ لکھپت جیل میں جیل ٹرائل بھی کریں گے۔رہنما پی ٹی آئی کی جانب سے رانا مدثر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ شاہ محمود قریشی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے اور لاہور میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے رانا مدثر ایڈووکیٹ کی استدعا کو منظور کر لیا اور شاہ محمود قریشی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کر دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 8 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا، ٹرائل کوٹ لکھپت جیل میں ہوگا۔یاد رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے 9 مئی جلاو گھیراو کے4 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر 8 جولائی کو اسپیشل پراسیکیوٹرز سے دلائل طلب کئے تھے۔رہنماء پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر عمر نے موقف اپنایا تھاکہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کو کراچی میں موجود تھے۔شاہ محمود کیخلاف کراچی میں 1 بھی مقدمہ درج نہیں ہوا، شاہ محمود قریشی پر سیاسی بنیادوں پر 8 مقدمات درج کئے گئے تھے۔ ملزم سے دوران جسمانی ریمانڈ اڈیالہ جیل میں 19 دن تفتیش ہوئی تھی۔ عدالت ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل کرنے کا حکم جاری کر چکی تھی۔عدالت درج مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔

Comments are closed.