مسعود پزشکیانی کی قیادت میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،آصف زرداری

اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں پاک ایرن تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ صدر پاکستان نے نئے منتخب صدر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں پاک – ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہم خطے کے امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

Comments are closed.