پشاور(آن لائن)سابق وفاقی وزیر و سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور بڑھکیں مارتے رہتے ہیں۔ نوشہرہ میں منعقد تقریب میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہوں یا کوئی بھی ہوں، گواہی کے لیے بلایا گیا تو حق کی گواہی دوں گا۔انہوں نے بتایا کہ جو دیکھا ہے، جو میرے سامنے واقعات پیش آئے ہیں، سب بتانے کے لیے تیار ہوں۔پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ علی امین بڑھکیں مارتے رہتے ہیں، علی امین بھی اس وقت کابینہ کا حصہ تھے ان کو بھی گواہی دینی چاہے۔انہوں نے بتایا کہ میں اللہ تعالی کی ذات کے علاوہ کسی سے نہ پہلے ڈرا ہوں نہ اب ڈرتا ہوں، نیب کے نوٹس ملتے آئے ہیں، قانون کے مطابق مقابلہ کیا ہے، خیبرپختونخوا میرا صوبہ اور علاقہ ہے کوئی مائی کا لال مجھ کو نہیں روک سکتا۔
Comments are closed.