اسلام آباد(آن لائن)ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 600 میگاواٹ ریکارڈ کیا گیا ،پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب25 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ طلب کے مقابلے پیداوار 19 ہزار 400 میگاواٹ ہے،ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹوں تک کی جارہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے تک پہنچ گئی ہے،لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے ہے،پن بجلی ذرائع سے 700 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، تھرمل پاور پلانٹس 540 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 600 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس سے 900 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سولر پاور پلانٹس سے 172 بگاس سے 123 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،نیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہورہی ہے۔
Comments are closed.