پالیسیاں تو بنا دی جاتی ہیں لیکن بدقسمتی سے ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا،وزیرقانون

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ملک میں چائلڈ لیبر کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے پالیسیاں تو بنا دی جاتی ہیں لیکن بدقسمتی سے ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔اسلام آباد میں فن پرورش کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کی پرورش کا انحصار وسائل پر نہیں ہوتا، جن والدین کے پاس وسائل محدود ہیں وہ بھی اپنی اولاد کی اچھی پرورش کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے بڑا چیلنج چائلڈ لیبر ہے، جس کی بڑی وجہ آبادی کا دباؤ ہے، فیملی پلاننگ بہت ضروری ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا کسی بھی شعبے کو درست سمت میں کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن (این سی ایس ڈبلیو) کی چیئرمین پرسن نیلو فر بختیار نے کہا والدین اپنے بچوں کو ابھرنے کا موقع دیں بچوں کی خود اعتمادی زیادہ ضروری ہے۔

Comments are closed.