موجودہ نظام فارم 47 پر کھڑا ہے‘فواد چوہدری

لاہور(آن لائن)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی عمل میں شامل کیے بغیر ملک میں استحکام نہیں آسکتا ہے۔موجودہ نظام فارم 47 پر کھڑا ہے۔یہاں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت خود کو بچانے کیلیے ملک کے آئین کو پامال کر رہی ہے، آئینی ادارے تباہ کیے جارہے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ایس سی پی) کو تباہ کرنے کے بعد حکومت عدلیہ کے پیچھے پڑ گئی ہے۔ عدلیہ آئین پر فیصلے دینے کی کوشش کرے تو اس کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جاتی ہے۔فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی عمل میں شامل کیے بغیر ملک میں استحکام نہیں آسکتا۔

Comments are closed.