مونس الٰہی کیخلاف کک بیکس اور گھپلوں کی انکوائری رپورٹ منظرعام پر آگئی:مونس الٰہی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے،نیب انکوائری رپورٹ

لاہور(آن لائن)سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کے صاحبزادے مونسی الہی کیخلاف سرکاری ٹھیکوں میں کک بیکس اورگھپلوں کی انکوائری رپورٹ منظرعام پرآگئی۔

رپورٹ کے مطابق مونس الہی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے فرنٹ مین عظمت حیات اور سیکرٹری سہیل اصغر کے ذریعے ٹھیکوں کی مد میں کک بیکس لیں۔رپورٹ کے مطابق مونس الہی نے جولائی2022 سے اپنے بینک اکاونٹس میں ملکی وغیرملکی بھاری رقم جمع کرائی، مونس الہی نیجولائی2022 کے بعد72 ملین روپیسے 384 کنال سے زائداراضی خریدی، خریدی گئی اراضی بظاہرکک بیکس اوررشوت کی رقم سے بنائی گئی۔رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویزالہی کے وزیراعلی پنجاب بنتے ہی مونس الہی کے اثاثوں میں اضافہ ہوا، مونس الہی نے اپنے والد کے عہدے کاغلط استعمال کیا۔ مونس الہی نیگجرات میں پسندیدہ کنٹریکٹرزکوٹھیکے دلواکررشوت وصول کی۔

مونس الہی کرپشن اورکرپٹ پریکٹسز اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔یاد رہے کہ سرکاری ٹھیکوں میں کیک بیکس کے کیس میں چوہدری پرویزالہی نیب کی تحویل میں ہیں

Comments are closed.