شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
قوم ان غیر ملکی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف پرعزم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
راولپنڈی(آن لائن) شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،24 سالہ کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریڑن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔
وزیراعظم، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات، آرمی چیف اور حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، جوانوں اور شہید کے لواحقین کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ قربانیاں پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے ہر قسم کی دہشت گردی کو شکست دینے کے ہمارے عزم کی عکاس ہیں، قوم ان غیر ملکی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف پرعزم ہے ۔ پاکستان کے دشمنوں کو متحد سوچ اور بہتر حکمت عملی سے مکمل شکست دی جائے گی، انشاء اللہ شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی شہر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
Comments are closed.