آندرے رسل نے حارث روف کو 107 میٹر کا چھکّا جڑ دیا

سان فرانسسکو(آن لائن)ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی آندرے رسل نے پاکستانی فاسٹ بولر حارث روٓف کو 107 میٹر کا چھکّا لگادیا۔میجر لیگ کرکٹ میں آندرے رسل لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز جبکہ حارث روف سان فرانسسکو یونیکارنز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔اس میچ میں اننگ کے آخری اوور میں آندرے رسل نے حارث روف کی گیند پر 107 میٹر کا چھکا لگایا۔میچ کے کمنٹیٹرز نے آندرے رسل کے شاندار شاٹ پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی خوب تعریف کی۔اس اونچے اور زوردار شاٹ کی ویڈیو بھی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ اس میچ میں حارث روف کی ٹیم سان فرانسسکو یونیکارنز نے کامیابی حاصل کی تھی

Comments are closed.